جرنلسٹ سیکورٹی اسسمنٹ ٹول

صحافیوں اور خاص طور پر تحقیقاتی صحافیوں کے لیے سیکورٹی ضروری ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنا، اس کی پیچیدگیوں کو سمجھنا ہی مشکل ہو سکتا ہے۔ جی آئی جے این  نے فورڈ فاؤنڈیشن میں ایک ماہر ٹیم کے ساتھ کام کیا ہے تاکہ فورڈ کے سائبر سیکورٹی اسیسمنٹ ٹول (کاٹ) کو واچ ڈاگ جرنلزم گروپس کے استعمال کے لیے ڈھال سکے۔

ہمارا نیا جرنلسٹ سیکورٹی اسسمنٹ ٹول (جے ساٹ) کسی تنظیم کی جسمانی اور سائبر سیکورٹی کی آن لائن تشخیص پیش کرتا ہے اور ساتھ ہی سفارشات بھی پیش کرت ہے کہ آپ کی تنظیم کی سیکورٹی کو کیسے مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ دنیا بھر میں تحقیقاتی صحافیوں اور خبر رساں اداروں کو محفوظ طریقے سے کام کرنے میں مدد کے لیے ہم جے ساٹ کو دوسری زبانوں میں دستیاب کر رہے ہیں۔ آپ ذیل میں ترجمہ شدہ سوالنامہ تلاش کر سکتے ہیں:

براہ کرم شروع کرنے کے لیے “نیکسٹ” پر کلک کریں۔ جرنلسٹ سیکیورٹی اسسمنٹ ٹول (جے ساٹ) دنیا بھر میں جی آئی جے این پارٹنرز اور صحافیوں کے استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ مکمل ہونے پر، یہ تشخیصی ٹول سفارشات کا ایک سلسلہ پیش کرے گا جس سے آپ کی تنظیم اپنی سیکورٹی کو مضبوط بنا سکتی ہے۔  اپنی تنظیم کے استعمال کے لیے اس معلومات کو پرنٹ یا محفوظ کریں۔ جے ساٹ فی الحال بیٹا موڈ میں ہے اور اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ہمیں اپنا ان پٹ ضرور دیں۔